5 نومبر 2026 - 16:30
قالیباف کا وینس کو جواب: یہ باتیں اپنے باس سے کیوں نہیں کہتے؟

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے امریکی عہدیداروں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کے نائب سے کہا ہے: ’’ان تقریروں کو چھوڑیں، یہ باتیں اپنے باس سے کیوں نہیں کہتے؟‘

اہلِ بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا:

امریکہ ایک ایسے جواری کا تاثر دے رہا ہے جو مسلسل ہارتا جا رہا ہے، لیکن اب جوئے کی میز سے اٹھنے کی ہمت بھی نہیں کر پا رہا۔ امریکہ، اسرائیل کے لیے کھڑی کی گئی کھائی کے دہانے پر کھڑا ہے، جبکہ تمہارا صدر جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ٹیڈ ٹاک طرز کی تقریر کو چھوڑیں؛ تم یہ باتیں اپنےصدر سے کیوں نہیں کہتے؟

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ شب ایک پیغام میں لکھا تھا کہ ہمارے حامی ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں تک آئے، لیکن چار معاملات کے باعث ان میں سے بہت سے لوگوں نے ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا: جنگ ختم کی جائے، مہنگائی اور روزمرہ اخراجات پر توجہ دی جائے، امریکہ کو ترجیح دی جائے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔

وینس نے اپنے پیغام کے ایک اور حصے میں لکھا کہ ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے اور خود صدر نے بھی گزشتہ شب اس بات کا اعتراف کیا۔ اگر آپ یہ مؤقف اختیار کرنا چاہتے ہیں کہ یہ جنگ اس کے قابل تھی اور آئندہ چھ برس کے لیے سینیٹ میں اکثریت کھو دینا اس کی قابلِ قبول قیمت تھی تو ضرور ایسا کریں؛ اپنے مؤقف کا دفاع کریں اور وضاحت کریں کہ اتنی بڑی قیمت ادا کرنا کیوں ضروری تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اس مؤقف سے اتفاق کریں یا اختلاف، کم از کم یہ ایک دیانت دارانہ موقف ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha